پاکستان اور جرمنی میں 129 ملین یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور جرمنی کے درمیان 129 ملین یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پا گیاہے ۔ وزارتِ اقتصادی امور میں مالی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ جرمنی پاکستان کو گڈ گورننس، توانائی اور مستحکم اقتصادی گروتھ کیلئے 129 ملین یورو کی نئی فنڈنگ فراہم کرےگا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر مذاکرات بھی ہوئے،سیکرٹری اقتصادی امور اسد احیاء الدین ، وزارتِ خارجہ ایف بی آر اور متعلقہ صوبوں کے حکام مذاکرات میں شریک ہوئے۔
جیسلہ حمار سکاتھ کی سربراہی میں آنے والے جرمن وفد کو پاکستان میں جاری پالیسی اصلاحات اور مستقبل کی ترجیحات سے متعلق بتایا گیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات،شفافیت اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ جرمنی اورپاکستان60 سال سے ترقیاتی شراکت دار ہیں ۔

pak turk newsپاک ترک نیوزپاکستان اور جرمنی معاہدہپاکستان میں گڈگورنس