اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) رمضان المبارک بیشتر ممالک میں دو اپریل اور پاکستان میں دویاتین سے شروع ہورہا ہے ۔ عرب ممالک میں یکم مئی اور پاکستان میں یکم اور دو مئی کو عیدالفطر ہوسکتی ہے ۔
دنیا کے مختلف ممالک میں جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے ۔
دنیا میں میں طویل ترین روزہ اور مختصر ترین روزہ کے بارے میں ہرسال خبر دی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ دنیا میں طویل ترین روزے کا ریکارڈ روس کے شہر مرمانسک کو ملا ہے جہاں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 20گھنٹے 45منٹ ہو گا۔ دوسرے نمبر پر آئس لینڈ رہے گا جہاں زیادہ سے زیادہ روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے 59 منٹ رہے گا۔
اسی طرح روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالامیں زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11گھنٹے ہو گا۔دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ رہے گا جہاں زیادہ سے زیادہ روزے کے دورانیہ 11 گھنٹے 20 منٹ ہوگا۔
پاکستان میں رمضان المبارک میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے ، 14 منٹ ہوگاجبکہ سعودی عرب میں 14 گھنٹے 37 منٹ رہے گا ۔
بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہوگا۔ اسی طرح چلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔
اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 9 منٹ، سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔
ناروے میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 18گھنٹے 43منٹ، برطانیہ میں 17گھنٹے 51منٹ، سکاٹ لینڈ میں 18گھنٹے 14منٹ، ایران میں 15گھنٹے 26منٹ ہوگا۔