پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

 

ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

تفصلا ت کے مطابق گرین شرٹس اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی، قومی ٹیم نے مہمانوں کو شکست دینے کے لیے کمر کس لی، ملتان کی شدید گرمی میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں شام 4 بجے کرکٹ ایکشن شروع ہوگا
ویسٹ انڈیز 16 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے میچ کھیلے گی، 2006 میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو تین ایک سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف 1991 کے بعد ون ڈے سیریز جیت نہیں سکی۔
شاہینوں نے کالی اندھی کو گزشتہ 7 ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے، تاہم ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر پاکستان پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 134 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں 71 مرتبہ کالی آندھی جبکہ 60 میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔

@multan#babarazam#odi#onedayinternational#PakTurkNews#westindiesPakistan