پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ، وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ چینی قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری، سی پیک اور جیو پولیٹیکل اسٹریٹجی پر مفید مذاکرات ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں سی جی ٹی این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے جبکہ دونوں ملک سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے خوشحال اور امیر ملک ہے۔ جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین اور ہماری دوستی ناقابل تسخیر ہے اور چین کا بیانیہ ترقی، خوشحالی اور امن ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی اور باہمی اعتماد مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو روز قبل چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورے میں پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ شہبازشریف نے سی پیک کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے ون چائنا پالیسی کی حمایت کی جبکہ دونوں ملکوں نے ریلوے لائن منصوبے ایم ایل ون پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

#chairmanpti#China#cpec#islamabad#PakTurkNews#primeminister#pti#shahbazsharif