پاکستان بائولنگ مضبوط،ورلڈ کپ کا فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ،جوز بٹلر

میلبورن (پاک ترک نیوز) انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بائولنگ لائن اپ مضبوط ہے۔ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ۔موسم سے متعلق بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تاہم بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اندازہ ہے وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے کے لیے پر جوش ہیں اور امید ہے اچھی پرفارمنس دیں گے۔ جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔
واضح رہے کہ اتوار 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

#england#englandcaptan#engvspak#joshbuttler#Melbourne#melbrone#PakTurkNews#pakvseng#t20wc#t20wc2022#t20worldcup#t20worldcup2022