پاکستان جیسے ہمسائے کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ،ایرانی سفیر

اسلام آباد- اسلامی انقلاب ایران کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر اید محمد علی حسینی نے کہا ہے پاکستان جیسے دوست اور ہمسایہ ملک کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے پاک ایران تعلقات کی مسلسل مضبوطی اور فروغ، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست شمار ہوتی ہے۔اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چار دہائیوں کے بعد، آج ایرانی قوم اور مخصوصا نوجوان نسل ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے اپنے ویڈیو پیغام میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بیالیسیویں سالگرہ پر پاکستان اور دنیا بھر میں موجود ایران کے دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ایران کی غیرت مند عوام کی جرات و استقامت سے آج شجر انقلاب ایک تناور درخت بن چکا ہے ،ایرانی سفیرنے کہا آج ایران سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں حیرت انگیز اور قابل مثال ترقی اور کامیابیوں کے زینے طے کر چکا ہے ایران کے خلاف غیر منصفانہ پابندیاں لگانا اور عالمی وبا کے دوران پابندیوں کو مزید سخت کرنا ایران دشمنی اور اس کو کمزور کرنے کی کوششیں ہیں،سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنا امن اور دوستی کا ہاتھ پورے خطے اور دنیا بھر میں تمام آزادی پسند اور حق کی متلاشی اقوام کی طرف بڑھا رکھا ہے۔

#PTN #PTNurdu #Pakturknewsiran