پاکستان سمیت 6ممالک کےشہری براہ راست سعودی عرب آسکیں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6ممالک (پاکستان، بھارت، مصر، انڈونیشیا، برازیل اور ویتنام)پر عائد براہ راست سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا ان ممالک کے شہری براہ راست سعودی عرب آ سکیں گے۔تاہم انہیں سعودی عرب آنے پر صرف پانچ روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا ۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں خصوصی قرنطینہ سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔یہ قرنطینہ سنٹرز سعودی شہر جدہ، ریاض، دمام الخبر اور ظھران میں قائم کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب آنے والوں کو 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا، مسافر ایئرپورٹ سے براہ راست ہوٹل قرنطینہ سینٹرز پہنچیں گے جہاں وزارت بلدیات کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت مسافروں کو ٹھہرایا جائے گا۔قرنطینہ کے آخری روز کورونا ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن ختم کردی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 276 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے، سینٹرز میں تازہ ہوا کا بندوبست اور صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے عمارتوں میں پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست قرنطینہ سینٹر کرے گا۔

 

#PakTurkNews#saudiarabiaindiaIndonesiapak turk newsPakistanپاک ترک نیوزپاکستانسعودی عرب