پاکستان سپر لیگ7 کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔
ایس او پیز کے تحت20 رکنی سکواڈ میں سے میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے 8 کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا۔ کسی بھی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔
پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا۔کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفرکریں گی۔
جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی۔پی ایس ایل میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

#Lahore#pakistancricketboard#PakTurkNews#pcb#psl7karachi