اسلام آباد(پاک ترک نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤاور علاج کا سامان افغانستان کے حوالے کر دیاہے ۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان تھے جبکہ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق اورپاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل بھی تقریب میں شامل تھے۔
افغانستان بھیجے گئے سامان میں آکسیجن کے 500سلنڈر،آکسیجن کنسنٹریٹر، آئی سی یو وینٹی لیٹر، بائی پیپ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کے علاوہ پی پی ای کٹس،نیزل کینولہ اور تھرمل گنز بھی شامل ہیں ۔ پاکستان میں ا فغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے پاکستان کی جانب سے بر وقت امداد کی فراہمی پر تشکر کااظہار کیا ۔