پاکستان کو آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کو رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔قرض پروگرام کی قسط جاری کرنےکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔اکتیس اگست کودفتری اوقات کارختم ہونے سےپہلے رقم پاکستان کےاکاؤنٹ میں منتقل ہونے کاامکان ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اظہارآمادگی کالیٹر جلد دستخط کرکے آئی ایم ایف کو بھیج دیں گے۔
وزیر خزانہ کہ کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی میمورینڈم کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔
یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے 4 بلین ڈالر کی مالی اعانت کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

#islamabad#loan#muftaismail#PakTurkNewsIMF