پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے۔ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی۔
حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
قبل ازیں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، علاوہ ازیں معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں موجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر، گندم اور یوریا کی افغانستان سمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے تمام اداروں میں روابط مضبوط کرتے ہوئے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مالیاتی اداروں سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرے گی۔

#defalt#islamabad#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif#SrilankaPM