پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی نقصان اٹھائے 252رنز بنائے ۔
اس سے قبل آخری روز آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔عثمان خواجہ97 اور مارنس لبوشین90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین نے 2، نسیم اور ساجد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 17 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ عبداللہ شفیق136 اور امام الحق نے 111 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ بارش سے متاثرہ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے سنچریاں سکور کی تھیں۔

#austrlaia#PakTurkNews#rawalpindi#testmatchPakistan