پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے پاکستان کو بڑا دھچکا

شارجہ (پاک ترک نیوز) پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے پاکستان کو ایک اور دھچکا ،ایک اور قومی فاسٹ بائولر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔شاہنواز دھانی اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

##fastbowler#PakTurkNews#pakvsind#shahnawazdhani#sharjah