انقرہ(پاک ترک نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات کی
ایئر چیف نے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کی غیر معمولی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا دفاعی صنعت میں خود انحصاری اور جدیدیت کو استوار کرنے پر ترک دفاعی پیداوار کا شعبہ قابل رشک ہے۔
پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید مستحکم اور مربوط کریں گے۔
ایئر چیف نے ترک عسکری الیکٹرانک صنعت اور ترکش ایئرو اسپیس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز بھی موجود تھے