پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گرکرتباہ،2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) بلوچستان میں پاک فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں2میجرز سمیت 6جوان شہید ہو گئے،
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کل رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ شہید ہونے والوں میں میجر خرم شہزاد ، میجرمنیب افضل، صوبیدار عبدالواحد، نائیک جلیل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے تصدیق کردی گئی ، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔
میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے، ان کے ورثاء میں ایک بیٹی ہے ، میجرمحمد منیب افضل کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور ان کے دوبیٹے ہیں، صوبیدار عبدالواحد تعلق کرک سے ہیں اور ان کے تین بیٹے اورایک بیٹی ہے، سپاہی محمد عمران کا تعلق خانیوال سے ہے، 27 سالہ سپاہی کی دوبیٹیاں اورایک بیٹا ہے، 30 سالہ نائیک جلیل کا تعلق کھاریاں سے ہے ، اور ان کے دو بیٹے ہیں جبکہ سپائی شعیب کا تعلق جنڈ ضلع اٹک سے ہے، اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

#armyhelicopter#helicopter#helicopteracccident#ispr#PakTurkNewsbalochistan