سیالکوٹ (پاک ترک نیوز) سیالکوٹ کی تاجر برادری نے پریانتھا کے اہلخانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد اور زندگی بھر تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ آنجہانی سری لنکن منیجر کے اہل خانہ کے لیے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ کو سیالکوٹ کی کاروباری برادری ساری زندگی تنخواہ دے گی۔