پنجاب بھر میں اگلا تعلیمی سال 8ماہ ،نصاب میں 20فیصد کمی کا فیصلہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں اگلا تعلیمی سال 8ماہ کا ہو گا اور نصاب میں بھی 20فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات دے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا اور اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اگلا تعلیمی سال ستمبر 2022 سے شروع ہو کر 2023 مارچ میں ختم ہو گا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق 2023 میں میٹرک اور انٹر امتحانات اسمارٹ نظام کے تحت ہوں گے اور نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جائے گی۔
دوسری طرف محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 12 برس سے کم عمر 50 فیصد بچے ایک روز اسکول آئیں گے تاہم 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کی کلاسز ہوں گی۔

 

#education#PakTurkNews#schools#sindh