پنڈی ٹیسٹ ، پہلے روز پاکستان کا پراعتماد آغاز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی اوپنرز کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر پاکستان نے 105رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں۔ عبداللہ شفیق 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 55 رنز اور اظہر علی بغیر کھاتہ کھولے وکٹ پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز کیلئے پر جوش ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں، ٹیم میں 2 اسپنرز شامل کیے ہیں۔ پاکستان پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونیوالے میچوں میں آسٹریلیا کا پلڑ ا بھاری ہے ۔66ٹیسٹ میچز میں 33مرتبہ آسٹریلیا کامیاب ہوا ہے جبکہ شاہینوں نے 15ٹیسٹ میچوں میں کینگروز کو زیر کیا ہے جبکہ 18مرتبہ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں۔

 

##australia#cricket#PakTurkNews#rawalpindi#sports