پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن انگلینڈ کے نام، 4 وکٹوں پر 506 رنز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز)

پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں انگلینڈ ٹیم نے ابتدا سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

پہلے ہی روز مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

اوپننگ بلے بازوں جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے 233 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر مضبوط بنیاد فراہم کی۔ 107 رنز پر بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

اگلے ہی اوور میں 122 رنز پر کھیلے والے زیک کراؤلے کو حارث رؤف نے بولڈ کیا۔

اولی پوپ نے جو روٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت بنائی لیکن 286 کے مجموعے پر جو روٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ اولی پوپ کو 462 کے مجموعے پر ڈیبیو کرنے والے محمد علی نے ای بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی۔

خراب روشنی کے باعث کھیل 75 اوورز میں ہی ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے تھے۔

#pakenglandtest#pinditest