پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

نیویارک (پاک ترک نیوز)عالمی منڈی میں سپلائی میں رکاوٹ اور امریکہ میںخراب موسمی حالات کی وجہ سے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔جبکہ ایران پر عائد پابندیوں کا ممکنہ حل بھی قیمتوں میں اضافے کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ گزشتہ سیشن میں 93.27 ڈالر فی بیرل پر بندہونے کے بعد 25 سینٹ اضافے کے ساتھ 0600 93.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔جبکہ امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) نے پہلا سیشن 92.31 فی بیرل پر ختم کیا۔مگر بعد میں 30 سینٹ کمی کے ساتھ 92.03 ڈالر فی بیرل پرٹریڈہوا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا میں سپلائی میں رکاوٹ اور نائیجیریا کے ساحل پر تیل کی ترسیل کے جہاز پر دھماکے کے بعد جمعہ سے منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔اسی طرح امریکہ کو درپیش انتہائی خراب موسمی حالات اوربرفانی طوفانوں کے علاوہ خلیج میکسیکو میں سمندری طوفان سے بھی تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے ۔مشرقی یورپ میں جاری کشیدگی بھی قیمتوں کو بلند کر رہی ہے، کیونکہ روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کا خطرہ بدستور موجودہے۔تاہم امریکہ ایران جوہری مزاکرات کے متوقع مثبت نتیجے سے ایرانی تیل کے مارکیٹ میںآنے سے تیل کی قیمتوں میں یقیناً کمی آئے گی۔

#newyork#oilprices#PakTurkNews#worldoil