پیوٹن یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کیلئے پر امید

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہےکہ وہ یوکرین کے ساتھ سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل اور امن معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیںاور اس پر بات چیت جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ساتھ ملاقات سے قبل پیوٹن نے کہا کہ روس اس اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے جن پر اقوام متحدہ قائم ہے اور اسکے لیے اپنی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا یوکرین کے ساتھ مارچ میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات اہم پیش رفت تھی۔
اسکے بعد روس نے اعتماد سازی کیلئے کیف کے گرد سے اپنی افواج کو ہٹا نا شروع کیا لیکن بوچا میں پیش آنے والے واقعات نے اس میں تعطل پیدا کردیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ بوچا میں ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس سے روسی فوج کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہمیں پتہ ہے کہ بوچا یہ حالات کس نے پیدا کیے اور کس کی ایما پر کیے گئے۔
پیوٹن نے کہا کہ بوچا واقعے کے بعد یوکرین کے مذاکرات کاروں کے رویوں میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے لیکن اس کے باوجود مذاکرات جاری ہیں اور وہ اب بھی مثبت نتائج کی امید ہے۔
فروری میں روس کی طرف سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں کم از کم 2,729 شہری ہلاک اور 3,111 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 24۔ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

#CONFLICT، #PAKTURKNEWS#russia_ukrain#ukraine_russia_conflict #war_between_russia_ukraine #thirdworldwar #biden_orders_americans_evacuation #pakturknews