وزارت خزانہ نے پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت خزانہ نے پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کردی ۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.27 فیصد تھی جو کم کرکے 1.43  فیصد کردی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 10.32 فیصد سے 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے 5 نومبر سے ایک طرف سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی لیکن دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اسے 5 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپے سے 10 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

#PakTurkNews#salestaxPetrol