پی آئی اے باکو کیلئے براہ راست پروازیں 16مارچ سے شروع کرےگا

کراچی (پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے باکو کیلئے براہ راست پروازیں 16مارچ سے شروع کرے گا۔ پہلی پرواز کراچی سے آذربائیجان کے شہر باکو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان کی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو باکو کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔
قومی ایئر لائن باکو کیلئے لاہور اور کراچی سے ہفتہ وار دوپروازیں چلائے گا ۔ 16مارچ کو کراچی سے پہلی پرواز باکو کیلئے اڑان بھرے گی جبکہ دوسری پرواز 19مارچ کو لاہور سے روانہہو گی۔
پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مطالبے کو پورا کرتی ہیں۔پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سی ای پی آئی اے او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔
ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

#Azarbaijan#Lahore#PakTurkNewsBakukarachiPIA