لاہور(پاک ترک نیوز) پی آئی اے کی استنبول کیلئے پروازوں کا آغاز ہو گیا ۔
آج صبح ساڑھے چھے بجے لاہور ائر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔وزیر ہوابازی خواجہ سعید رفیق نے تقریب سے خطاب کیا ۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر براہ راست پروازیں شروع کی گئیں۔
پی آئی اے کی ترکیہ کےلئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔
پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔