پی ایس ایل 7،پہلے مرحلے کے آخری میچ میں قلندرز اور کوئٹہ مد مقابل

لاہور (پاک ترک نیوز)کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز میں زور پڑے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کا کراچی راؤنڈ کا آخری میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شیڈول ہے، میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری فتح کیلئے پرعزم ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد لاہور قلندرز کا مورال ہائی ہے۔
انگلش اوپنر جیسن رائے نے بھی کوئٹہ کو جوائن کر لیا ، لاہور کے خلاف ان ایکشن ہوں گے جبکہ فخرزمان ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بھی لاہور کو ایونٹ میں چوتھی فتح دلانے کے لیے کمر کس لی۔

#lahoreqalandars#nationalstaduim#PakTurkNews#quettagladiatiors