پی ایس ایل 7،کوئٹہ اور پشاور زلمی آمنے سامنے

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے مرحلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی جیت کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔قلندرز کو شکست سے دوچار کرنیوالی کوئٹہ کو جیسن رائے ،افتخار احمد اور عمر اکمل سے بلند واقعات وابستہ ہیں جبکہ زلمی کو شعیب ملک سے عمدہ اننگز کی توقع ہے۔زلمی ایونٹ میں دوسری مرتبہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانے کیلئے تیار ہے ۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں تین تین میچز جیت چکی ہیں۔ بہتر رن ریٹ کے باعث کوئٹہ کی چوتھی اور پشاور کی پانچویں پوزیشن ہے۔
اہم مقابلے میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے پلے آف تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

 

#cricket#Lahore#PakTurkNews#peshwarzalmi#psl7#qadaffistaduriam#quettagladiatiors#sports