پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھاری مارجن سے شکست دیدی۔

پی ایس ایل کے25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنائے ۔کپتان رضوان نے 83،رولی روسو نے 71اور شان مسعود نے 57رنز کی اننگز کھیلی ۔

سلطانز کے 246 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم ول سمیڈ صرف 1 رن بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

روئے 38، احسان علی 1، عمر اکمل 50، افتخار احمد 4، سہیل تنویر 5، نور احمد 8، نسیم شاہ 2، غلام مدثر اور محمد عرفان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

15 اعشاریہ 5 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس شکست کے بعد سرفراز الیون کا پلے آف مرحلے میں پہنچنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔رولی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

#karachikings#Lahore#match#multansultans#PakTurkNews#psl7#qaddafistaduim#quettagladiatiors#sports