پی ایس ایل 7کا آج سے آغاز ،کراچی کنگز اور ملتان سلطان مد مقابل ہوںگے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 7ویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا ۔ افتتاحی تقریب کو مختصر رکھا گی ہے ۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانے کیلئے اچھی خبر پی ایس ایل 7کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی ہیں ۔ گرائونڈ کا انتظام پاک فوج نے سنبھال لیا ہے ، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کرینگے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت سنبھالیں گے ۔
این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا کے باعث 25ہزار تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہے ۔ اگلے مرحلے میں لاہور میں ہونیوالے میچز کیلئے تماشائیوں کی تعداد فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت ماسک کا استعمال لازمی ہو گا ۔ کسی بھی قسم کا آتشیں اسلحہ ، پٹاخے، بارودی مواد ،سگریٹ اور ماچس کا ساتھ لیجانا سخت منع ہے ۔ کسی بھی بینر یا پوسٹر پر مذہبی یا جملوں کی بھی سخت ممانعت ہو گی۔

#karachikings#match#multansultans#pakistansuperleague7#PakTurkNews#psl#psl7karachi