پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا

دوحہ (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا قطر کی بندرگاہ کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلی افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

#DOHA#maritimesecurity#paknavy#PakTurkNews#pns#qatarfootball#qatarfootballworldcup2022