صوابی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں جلسے کریں گے ۔سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گوہاٹی سٹیڈیم صوابی میں پی ٹی آئی آج میدان سجائے گی ، چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جلسہ سے خطاب کرے گی خطاب کرےگی، جلسے کے لئے ساٹھ فٹ چوڑا جبکہ تیس فٹ بڑا اسٹیج تیار کیا جاچکا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف چار برس بعد صوابی کا دورہ کریں گے ۔جلسے کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں اور سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار چھ سو انہتر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گوہاٹی گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گوہاٹی گراؤنڈ صوابی کا سب سے بڑا گراؤنڈ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف 16 مئی کو 4 بجے ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔ جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔