پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کی تا حیات نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جماعت چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔جماعت کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا۔بابر اعوان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جماعت سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے 20 اراکین نے اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دیا تھا۔

#islamabad#PakTurkNews#pti#supremecourt