پی ٹی آئی 14 اگست کو اسلام آباد میں میدان سجائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف 14اگست کو اسلام میں میدان سجائے گی ۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ چند روز میں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرینگے، اس میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیں گے، حکومت کو زیادہ سے زیادہ اس کیلئے ایک ماہ سے زائد کا وقت نہیں دے سکتے عمران خان، تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن بہت جلدی میں ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ممکن نہیں یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کراسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کی تبدیلی ناگزیرہے، سیاسی اور معاشی استحکام کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے آئندہ 48گھنٹے میں اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کیا جائے گا، جلسے میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیں گے، اس حکومت کوزیادہ سے زیادہ انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے ایک ماہ سے زائد کا وقت نہیں دے سکتے، اس سے زیادہ وقت دینے کا مقصد یہ ملک کی معیشت تباہ کردیں گے۔

@imrankhan#fawadch#imrankhanjalsa#islamabad#jalsa#PakTurkNews#pti