چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ،حلف اٹھا لیا

لندن(پاک ترک نیوز) چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ۔چارلس سوم نے با ضابطہ طورپر بادشاہت کا حلف اٹھا لیا۔چارلس ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ نئے برطانوی بادشاہ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ ملکہ کیمیلا اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔
بادشاہ چارلس نے حلف اٹھانے کے بعد حلف کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ تقریب میں 200 اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے تقریب حلف برداری سے خطاب میں اپنی آنجہانی والدہ ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپی شریک حیات ملکہ کمیلا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز96 سال کی عمرمیں انتقال کرگئی تھیں۔

#kingcharles#PakTurkNews#queen#queeneliszbethLondon