چٹاگانگ ٹیسٹ : پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 145رنز بنا لئے

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگئز میںمیزبان ٹیم 330رنز کے جواب میں 145رنز بنا لئے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 185رنز درکار ہیں ۔قومی بلے باز عابد علی 93جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عبداللہ شفیق نے 52رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
میزبان بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں330رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔میزبان ٹیم کی جانب سے لٹن داس نے سنچری سکور کرتے ہوئے 114رنز بنائے تھے جبکہ مشفق الرحیم نرس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا۔

 

#PakTurkNews#testmatchBangladeshPakistan