بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین کے تجارتی بینکوں کے اثاثے 40ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگئے ۔
چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے اختتام پر چین کے شہری تجارتی بینکوں کے مجموعی اثاثے 41.1 ٹریلین یوآن (تقریبا 6.43 ٹریلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ رقم سالانہ 10.2 فیصد بڑھی جو 2019 کے اختتام پر اس کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہواہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بینکوں کے اثاثوں میں گزشتہ سال میں مستقل اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ منافع کے اہم اعشاریے برقرار رہے اور مقابلہ کرنے کی ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
ان بینکوں کے مشترکہ ذخائر 2020 کے اختتام پر سال بہ سال 13 فیصد بڑھے ہیں اور ان کا غیر فعال قرض 1.81فیصد رہا جو 2019کے اختتام سے 0.51فیصد پوائنٹس کم ہے۔