چین سمیت دنیا بھر میں ٹائیگر کا چینی قمری سال شروع ہوگیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)نئے چینی قمری سال کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ سال چینی جدول کے مطابق بارہ جانوروں سے منسوب سالوں میں سے ٹائیگر کا سال ہے ۔ جسے چینی طاقت، بہادری اور جرأت سے تعبیر کرتے ہیں۔
گذشتہ شب چین سمیت دنیا بھر میں چینیوں نے اپنے گھروں بازاروں اور گلی محلوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں اور ٹائیگر کے سال سے وابستہ روایتی علامتوں والے جھنڈے لہرا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انفراد اور اجتماعی سطح پر خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں نئے سال کے لئے کورونا کے زیر اثر دو سالوں کے بعد ٹائیگر کے سال میں نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کیا گیا۔
چین کے باسیوں کی عمومی رائے یہ ہے کہ ٹائیگر کا سال اپنی طاقت اور بہادری کی بنیاد پر اس وبائی مرض کو شکست دینے کا باعث بنے گا۔ جبکہ انکے ملک معیشت جو پابندلوں کی وجہ سے سست روی کا شکار ہو گئی تھی اب دوبارہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گی۔انکا کہنا تھا کہ چین 2010میں گذشتہ ٹائیگر کے سال میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنا تھا اور اب ہمارا ہدف دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننا ہے جس میں رواںچینی قمری سال اہم کردار ادا کرے گا۔

#China#newyear#PakTurkNews