چین میں جشن بہار کی تقریبات کا آغاز

تحریر: زبیر بشیر  بیجنگ

چین  دنیا بھر میں اپنی رنگا رنگ  اور متنوع ثقافت  کی وجہ سے  مشہور ہے۔   یہاں منعقد ہونے والی سب سے بڑی  ثقافتی سرگرمی سال نو یعنی جشن بہار کا استقبال ہے۔  یہ تہوار طویل تعطیلات کی وجہ سے اپنوں سے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
آج کل چینی عوام کے معیار زندگی کے بلند ہونے کے ساتھ ساتھ جشن بہار منانے میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔اب عیدی لفافوں کی بجائے ریڈ پیکٹس کی شکل میں دی جاتی ہے۔
یہ نئے دور میں بدلتے ہوئے چینی جشن تہوار کے نئے رنگ ہیں۔ اس موقع پر بہت سی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے بڑی عارضی انسانی ہجرت   بھی ہوتی ہے۔  دنیا بھر میں  مقیم  چینی  نہایت جوش و خروش سے یہ تہوار مناتے ہیں۔ اس  موقع پر گھروں ،دکانوں  اور بازاروں کی   سجاوٹ کے لیے  سرخ رنگ کے استعمال کو ترجیح دی جاتی  ہے۔ جشن بہار کے موقع پر لباس میں سرخ رنگ غالب نظر آتا ہے۔

جشن بہار کی شام اہل خانہ مل بیٹھتے ہیں۔ کھانے میں خصوصی طور پر ڈمپلنگ تیار کئے جاتے ہیں۔ رواں برس وبا پر قابو پانے کے اقدامات کی وجہ سے لوگ اپنے کام کے شہروں میں اپنے دوستوں کے ساتھ جشن بہار منا رہے ہیں۔
وبا کی وجہ سے مشکل کہ اس دور میں جہاں ہمیں احساس تحفظ ملے، جہاں ہم بے فکری سے خوشیاں مناسکتے ہوں، یقیناً وہیں ہمارا گھر ہے۔ گھر میں تحفظ کا احساس اور سکون کی دولت ہی جشن بہار کا اصل ذائقہ ہے۔

#China#PTN #PTNurdu #Pakturknews