چین میں پاکستان سمیت 6 ممالک کے نوادرات کی نمائش

چھینگڈو(پاک ترک نیوز ) چین کےصوبے سیچوان کے دارالحکومت چھینگڈو میں نوادرات کی نمائش جاری ہے ۔
اس نمائش میں چین، پاکستان، شام، لبنان، جاپان اور کمبوڈیا سے لائے گئےثقافتی آثار اور نوادرات رکھے گئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 270 ہے ۔


پاکستان نے نمائش کے لیے مٹی کے برتن ، کانسی سے بنے لیمپ اور گندھارا دور کے بدھا کے مجسمے فراہم کیے ہیں ۔
ان نوادرات سے نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے چینی شہری پاکستان کی قدیم اور شاندار تہذیب سے متعلق جان پائیں گے ۔
سیچوان میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق پاکستان میں تخلیق پانے والا گندھارا کا بدھ آرٹ مغربی اور مشرقی ثقافتوں کا امتزاج ہے ۔
یہ آرٹ قدیم تجارتی گزرگاہ شاہراہ ریشم کے ساتھ مشرق تک پھیلا اور اس کا اثر چین کے بدھ آرٹ پر بھی پڑا۔
چھینگڈو میوزیم میں جاری نمائش کو عراق کی قدیم تہذیب میسوپوٹیمیا ، سندھ اور گنگا کی تہذیبوں اور ییلو اور یانگتسی دریاؤں کی تہذیب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ نمائش 31 مارچ تک جاری رہے گی ۔

pak china friendshippak turk newsپاک ترک نی