چین نے ایک ہی روز آٹھ مصنوعی سیارے خلا میں پہنچا دئیے

بیجنگ ( پاک ترک نیوز)
چین نےمقامی طور پر تیار کردہ ڈی۔2راکٹ کی مدد سے کم از کم آٹھ نئے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں۔جن کے ذریعے ملک میں ڈیٹا سروسز، معدنیات کی تلاش اور جدید شہروں کی تعمیر میں مدد ملے گی ۔جبکہ چند مصنوعی سیارے چین کے خلائی سٹیشن کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد دیں گے
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ مصنوعی خلائی سیارے جن میں ، ایک کوانفو01سی جیلان1- اور سات03ڈی گوئفن جیلان-1 شامل ہیں کو شمالی شانسی صوبے میں تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجاگیا ہے۔ جمعرات کے روز مصنوعی سیاروں کی کامیاب پروازیں ڈی ۔2لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 419فلائٹ مشن تھا جسے چینی سائنسدانوں نے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
مزید براں کوانفو01سی جیلان1- کی وسیع کوریج ہے اور اسے کمرشل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سروسز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جیسے کہ زمینی وسائل، معدنیات کی تلاش، اور سمارٹ سٹی کی تعمیروغیرہ۔جبکہ دیگر مصنوعی سیارے چینی خلائی سٹیشن تیان گونگ کے لئے تعمیراتی سامان لیکر گئے ہیں۔

#beijing#China#PakTurkNews#rocket#space