چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاز پر پاکستان کا ساتھ دیا ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آج چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد کی قیادت چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے صدر جناب Zhang Guoliang نے کی.
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے. چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاز پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے لیے موجود رہا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کرنے اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے جاری کاموں میں چین نے پاکستان کی بہت مدد کی۔
چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایک خطیر رقم کا چیک بھی وزیرِ اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک،وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی،ظفر الدین محمود اور پاکستان میں چین کے سفیر H.E Nong Rong بھی شریک ہوئے

#China#islamabad#PakTurkNews#primeminster#shahbazsharif