چین کا مسافر بردار طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کا مسافر بردار طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ مسافر طیارے میں 133افراد سوار تھے۔
تفصیلات کےمطابق چین کے صوبے گونگش میں ایک مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارہ کونمینگ سے گوانگزو جا رہا تھا کہ حادثے پیش آگیا۔ طیارہ گرنے کے بعد پہاڑوں میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔تاہم طیارے حادثے میں ہلاک افراد یا کسی کے زخمی ہونے ک بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کا کہنا ہے طیارہ اڑانے بھرنے کے بعد صرف ایک گھنٹے تک فضائی میں دکھائی دیا ۔

 

#beijing#China#crash#PakTurkNews#pessangers#plane