چین کے ساتھ 25سالہ معاہدے پر عمل درآمد شروع:ایران

بیجنگ (پاک ترک نیوز) ایران کےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ کے مطابق گزشتہ برس طے پانے والے 25سالہ معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بیان ایرانی وزیر خارجہ کے چین دورے کے دوران سامنے آیا لیکن معاہدے کے تحت کس شعبے پر کام کی پیشرفت ہوئی ہے ، اس حوالے تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔
مارچ 2021 میں طے پانے والا تزویراتی معاہدہ معاشی اور دفاعی تعاون کا احاطہ کرتا ہے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے چین کے ساتھ کئے گئے اس معاہدے کو تہران میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ چین امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے لیکن اس حوالے اعداد و شمار کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ بیجنگ کے دوران ویانا مذاکرات بھی توجہ کے مرکز رہے۔ امیرعبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ویانا مذاکرات کے نتیجہ میں ایران جلد ہی نئے جوہری معاہدے پر دستخط کردے گا۔

 

#China#irannucleartalks#PakTurkNews#sanctionsiran