ڈالر کی اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈبل سنچری مکمل

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر نے نیا سنگ میل عبورکرلیا ۔اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔قیمت 200روپے 20پیسے ہو گئی۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں 17روپے7پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کی بڑھتی قدر کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال پر اجلاس آج طلب کرلیا ۔مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ملکی برآمدات اور درآمدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachiPakistan