لاہور(پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے مزید مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 206 روپے 90 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 176پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100انڈیکس 41ہزار615پوائٹس پر پہنچ گیا ہے۔
ادھر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاخیر اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے جاری اجلاس کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ دباؤ میں ہے۔