ڈالر کی قیمت میں دو ہفتوں بعد معمولی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں دو ہفتوں کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6پیسے کی معمولی کمی ، امریکی کرنسی 239روپے 65پیسے پر بند ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شماری کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز دو ہفتوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔ ڈالر 6پیسے سستا ہو کر 239روپے 65پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر 245روپے پرپہنچ گئی۔

 

#interbank#openmarket#PakTurkNews#statebank#usdollardollarkarachi