ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، سٹاک مارکیٹ میںشدید مندی

لاہور(پاک ترک نیوز) امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میںروپے کے مقابلے میں 6پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 4 پیسے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 427.95 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 43935.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.96 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 73 لاکھ 35 ہزار 702 شیئرز کا لین دین ہوا۔

#currency#Lahore#pakistanstockexchange#PakTurkNewsdollar