کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری مسلسل جاری ہے ،ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی ، اوپن مارکیٹ میں قیمت 202روپے پر پہنچ گئی ۔
انٹربینک میں بھی ڈالر60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 200 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر202 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ نئی حکومت کے دور میں ڈالر 17 روپے 47 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔