کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کے نرخ بھی بڑھ گئے ۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1705ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2572روپے کا اضافہ ہوا ۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 144000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 123457 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے کے اضافے سے 1268.86روپے کی سطح پر آگئی۔