کراچی (پاک ترک نیوز) ایک دن میں ڈالرکی قیمت میں سب سےبڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔انٹربینک میں ڈالر 6روپے 80 پیسےمہنگا ہو گیا ۔انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 99 پیسےپربند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ۔2روزکےدوران انٹربینک میں ڈالر 11روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپےمہنگا ہو کر 224روپے 50 پیسےپرفروخت ہورہاہے ۔
2روزمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے 50 پیسےمہنگاہوا ۔ڈالرمہنگاہونےسےقرضوں کےبوجھ میں 1400 ارب روپےکااضافہ ہوا ہے۔