کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 232روپے 93پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے پانچ پیسے کا اضافہ ہو گیا ۔ اضافے کے بعد ڈالر 232روپے 93پیسے پر پہنچ گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234 روپے سے 235روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
اعدا و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 229 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 232 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا اور نئی قیمت 235 روپے پر پہنچ گئی ہے۔